ترک قائی سردار سلیمان شاہ کا تاریخ میں کردار
سلیمان شاہ کون تھے؟ تاریخ میں قائی قبیلے کے پہلے سردار سلیمان شاہ کے بارے میں کیا لکھا ہوا ہے قارئین آج کی اس پوسٹ میں ہم یہی سب جانیں گے یہ پوسٹ مکمل تاریخی تحقیق کے بعد ہی پبلش کی جارہی ہے تو آغاز کرتے ہیں ترک تاریخ کے اس عظیم والد سلیمان شاہ کے بارے میں
قارئین دنیا بھر میں مشہور ہونے والا ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی جب عالمی سکرینوں پر چلایا گیا اور مختلف زبانوں میں پیش کیا گیا تو پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں خلافت عثمانیہ اور ترکوں سے ایک خوبصورت رشتہ بن گیا اسلامی بھائی چارے پر مبنی اس ڈرامے کو ٹی آر ٹی کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا ترکیہ میں نام دیریلیش ارطغرل ہے
سلمان شاہ کون تھے؟
سلمان شاہ کے نام کے ساتھ شاہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ شاید وہ سید تھے مگر ایسا نہیں ہے بلکہ وہ آغوز ترک نسل سے تعلق رکھتے تھے ان کے والد کے نام کے حوالے سے دو روایات ملتی ہے ایک میں ان کے والد کا نام قائی الپ ہے اور دوسری تاریخی کتب میں گندوز غازی کا نام ملتا ہے البتہ مورخین کہتے ہیں کہ قائی الپ نام کی وجہ سے ہی ان کے قبیلے کا نام قائی قبیلہ بنا تھا
اسی ڈرامہ سیریل میں قائی قبیلے کے ایک سردار سلیمان شاہ کو دیکھایا گیا ہے سلیمان شاہ کا تعلق ترک قبیلے اغوز سے تھا اور وہ اپنے قائی قبیلے کے سردار تھے یہ قبیلہ خانہ بدوش تھا جو حلال جانور پال کر اپنا گزر بسر کررہا تھا یہ سلطنت خوارزم میں آباد تھا اور یہ دور ساڑھے گیارہ سو عیسوی کے بعد کا تھا جب منگولوں نے خوارزمی سلطنت پر حملہ کیا تو بہت سارے لوگ جہاں منگولوں کے حامی بن گئے یا منگولوں کے ڈر سے ہجرت کرگئے
سلطنت خوارزم کا اختتام اور قائی قبیلے کی ہجرت
وہیں قائی قبیلہ منگولوں کےسامنے ڈٹ کر سلطنت خوارزم کے ساتھ کھڑا تھا لیکن جب سلطنت خوارزم کا اختتام ہوا تو چنگیز خان نے پہلا کام یہ کیا کہ خوارزمی سلطنت کے حامی قبیلوں پر جلاد بن کر ٹوٹ پڑا جس کی وجہ سے ایک ایک کرکے سارے قبیلے مشرق وسطی کی طرف ہجرت کرنے لگے
انہیں مہاجر قبائل میں قائی قبیلہ بھی شامل تھا جس نے بعد میں اپنی بقا کی جنگ کچھ اس طرح لڑی کہ ایک عظیم سلطنت کا قیام ہوگیا یہ اس قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ تھے جنہوں نے منگولوں کے حملوں سے تنگ آکر ہجرت کا فیصلہ کیا تھا انہوں نے ہجرت کرکے ایران میں پناہ لی پھر ایوبی سلطنت کے دارالحکومت حلب کے پاس رہنے کا فیصلہ کیا
اس وقت امیرحلب سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ کا پوتا تھا جس نے پہلے تو انکار کیا مگر قائی قبیلے کی بہادری دیکھ کر رہائش کے لیے جگہ دے دی انہوں نے وہاں کچھ عرصہ گزارا مگر خشک سالی کے باعث انہیں دوبارہ ہجرت کرنی پڑے اور وہ سلجوقی سلطنت کی طرف روانہ ہوگئے
سلیمان شاہ کی وفات کیسےہوئی؟
مگر اس وقت ان کی عمر بہت زیادہ ہوچکی تھی اور ان کی کمر پر ایک پھوڑا نکل آیا تھا دوران ہجرت ہی قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کی ایک دریا میں گرنے کے باعث وفات ہوگئی سلیمان شاہ کی وفات کے بعد ان کا بیٹا ارطغرل قائی قبیلے کا سردار بنا اور سفر ہجرت کو جاری رکھا اور سلجوقی سلطنت کی سرحدوں پر اپنا قبیلہ پہنچاکر آباد کرنے میں کامیاب ہوگیا
اگلی پوسٹ میں ہم ارطغرل غازی کے کارناموں کی تفصیل جانیں گے امید ہے آپ کو سلمان شاہ کی زندگی پر مبنی یہ تحریر پسند آئی ہوگی اگر آپ مکی ٹی وی ٹو کی کاوش کو پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں