Ottoman Empire

سلطان محمد فاتح کے عظیم کارنامے اور سیریز

دوستو آج کل ترکیہ کی جانب سے فاتح قسطنطنیہ یعنی سلطان محمد فاتح کی زندگی پر ایک ترک تاریخی سیریز نشر کی جارہی ہے تو ہم نے سوچا کیوں نا آج آپ کو سلطان محمد فاتح کی تاریخ سے آگاہ کیا جائے تو آئیے اس عظیم سلطان کا تذکرہ کرتے ہیں جس نے محض اکیس سال کی عمر میں دنیا کی سپر پاور کو فتح کرلیا تھا

سلطان محمد فاتح 1432ء میں سلطان مراد خان کے گھر پیدا ہوئے ان کا بچپن سیاسی جنگی مہارتیں سیکھتے ہوئے گزرا ایک وقت تھا جب سلطان فاتح کو بچپن میں ہی تخت سنبھالا پڑا مگر بعد میں انہوں نے اسے اپنے والد کے سپرد کردیا تھا سلطان محمد فاتح نے اپنے اساتذہ کرام سے جب یہ حدیث پاک سنی جس میں قسطنطنیہ کی فتح کی بشارت تھی اور اس کمانڈر اور فوج کو عظیم کہا گیا تھا تو انہوں نے اسی وقت قسطنطنیہ کو فتح کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا

Sultan Muhammad Fateh History In Urdu

اور محض اکیس برس کی عمر میں انہوں نے اپنا یہ کارنامہ سرانجام دیا مورخین آج بھی حیران ہیں کہ وہ کیسا عظیم شخص تھا کتنا بہادر تھا کہ جس نے اپنا سب کچھ داو پر لگا کر شہر فتح کرنے پر توجہ دے رکھی تھی اور اپنا مقصد حاصل کرلیا تھا

دراصل عثمان غازی سے لے کر سلطان فاتح تک ہر سردار اور سلطان کی خواہش ہوتی تھی کہ وہ قسطنطنیہ کو فتح کرکے اس خوشخبری کا مصداق ٹہرے جسے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے سنایا گیا تھا یہی وجہ تھی کہ عثمان غازی ایک مہم کی واپسی پر شہر کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے گزرے اور عثمان غازی کے بیٹے اورحان غازی نے پہلی مرتبہ قسطنطنیہ کی طرف اپنا محاذ کھولا

سلطان محمد فاتح کا دور حکومت

دوستو تاریخ سلطان فاتح کو بہادر جنگجو تو کہتی ہی ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ سلطان کے دور میں عظیم ایجادات ہوئیں اور اسلامی شہر علم و حکمت کا مرکز بنے قسطنطنیہ جسے آج استنبول کے نام سے جانا جاتا ہے وہاں ایک چرچ تھا جسے آیا صوفیہ کہتے تھے جب سلطان نے شہر فتح کیا تو سب عیسائی وہاں پناہ لیے تھے تو شہریوں کو سلطان نے بغیر کچھ کہے آزادی سے رہنے کا حکم دے دیا اور بعد ازاں یہ تاریخی چرچ آیا صوفیہ کو مسجد میں بدل دیا گیا

Youtube

جب خلافت عثمانیہ ختم ہوئی تو اس کے کچھ عرصے بعد آیا صوفیہ کو بند کردیا گیا تھا کیونکہ ترکی پر لبرل حکومت کا قبضہ تھا مگر اب اسلام پسند رجب طیب اردگان ترکیہ کے صدر ہیں تو انہوں نے گزرشتہ برس آیا صوفیہ مسجد کو بحال کرکے نماز ادا کی تھی اور لاکھوں لوگوں نے وہاں شرکت کی تھی

ڈرامہ سیریل سلطان فاتح

سلطان محمد فاتح پر پہلے بھی ترکی میں ایک ڈرامہ سیریل بنایا گیا تھا مگر اسے بجٹ نا ہونے کے باعث آٹھ اقساط کے بعد روک دیا گیا اور آج تک وہ مکمل نا ہوسکا جس میں ادرنہ میں سلطان محمد فاتح کی والد کے انتقال کے بعد واپسی اور چنی چری فوج کا سلطان فاتح کو اپنا سلطان مان لینا شامل تھا یہ ینی چری فوج ہی تھی جسے اورھان غازی نے بنا کر اس کے زریعے فتوحات کا راستہ صاف کیا تھا یہ رومن نائٹ سولجروں کے مقابلے میں بنائی گئی تھی

جسے استعمال کرتے ہوئے سلطان فاتح نے بھی قسطنطنیہ کو فتح کرلیا تھا اللہ تعالی سے دعا ہے اللہ تعالی اس عظیم سلطان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے اور آج بھی امت مسلمہ کو ایسے غیرت مند حکمران نصیب فرمائے سلطان محمد فاتح تین مئی چودہ سو ایکسائی عیسوی میں فوت ہوئے اپ کا مزار آج بھی ترکیہ کے شہر استنبول کی فاتح مسجد کے احاطے میں ہے

ہمارے مزید کالم پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سلطان صلاح الدین ایوبی کو خراج تحسین

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button