کورولش عثمان ایک سلطنت عثمانیہ کی عظیم داستان
ناظرین کرام ترکیہ کی جانب سے خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی حیات و خدمات پر مبنی ایک ترک تاریخی سیریز پیش کی جارہی ہے جسے پرائیوٹ ٹی وی یعنی اے ٹی وی ترکیہ سے بدھ کی رات کو نشر کرتا ہے ہمارے ملک پاکستان میں اس سیریل کے چاہنے والے بے شمار لوگ ہیں جن کی پرزور فرمائش پر اس کا اردو ترجمہ کیا جاتا ہے
اور مکی ٹی وی اور دیگر تمام سب ٹائیٹل ٹیمز اس کا اردو سبٹائیٹل کررہی ہیں ہم وہ ترجمہ اپنے وٹس ایپ گروپس کے اندر بھی پیش کرتے ہیں آپ ہمارے وٹس ایپ گروپس میں بھی شامل ہوسکتے ہیں اور اس سیریل کو اردو میں جیو پر ڈبنگ کے ساتھ بھی ناظرین کے لیے پیش کیا جارہا ہے یقینا یہ ایک عظیم داستان ہے آپ اس کے تازہ ترین ایپی سوڈ ملاحظہ فرمائیں
عثمان غازی کی کہانی
ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان غازی نے اپنے قبیلے کی سرداری سنبھالنے کے بعد سلطنت کے قیام کا نعرہ لگایا جس پر منگولوں اور دیگر اقوام عالم کے ظلم و ستم سے تنگ ترک قبائل نے ان کے جھنڈے تلے جمع ہونا شروع کردیا اور یوں رفتہ رفتہ سرحدیں بڑھتی گئی اور آخر میں ایک خود مختیار ریاست کا قیام ہوگیا
عثمان غازی کی وفات کے بعد ان کے بیٹے اورھان غازی نے اس سلطنت کو دوام بخشا علاوالدین پاشا نے ینی چری کو مضبوط کردیا اور ترک ناقابل تسخیر ہوگئے کورولش عثمان میں یہی مناظر دیکھائے جارہے ہیں
کورولش عثمان
یاد رہے کورولش عثمان میں بہت ساری تاریخی غلطیاں موجود ہیں اس لیے ہم نے ان تاریخی شخصیات کی حقیقی بائیوگرافی بھی ویب سائٹ پر اپلوڈ کررکھی ہے آپ اسے ضرور ملاحطہ کیجیے شکریہ
کورولش عثمان خلافت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی ایک ترک ڈرامہ سیریل جس میں عثمان غازی اور ان کے ساتھیوں کی جدوجہد کو دیکھایا گیا ہے
اردو ترجمہ
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اب سب ٹائیٹل کا کام بہت کم کرچکے ہیں کیونکہ اس میدان کے بہت سارے نئے ساتھی آچکے لہذا اب بہتر یہی ہے یہ لوگ معیار کا خیال رکھتے ہوئے کام کریں ہم یہاں کسی ایک ٹیم کی قسط کو امبڈ کردیا کریں گے آپ ہمارے گروپس میں اس ٹیم کو ووٹ دے سکتے ہیں ان کی آفیشلی ویب سائٹ کو وزٹ کریں