Turkish Mothers

خلافت عثمانیہ کی ملکہ بالا خاتون کا تعارف

بالا خاتون کا شمار اسلام کی ان عظیم خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے خود کو اسلام کی جدوجہد میں وقف کردیا تھا بات کی جائے بالا خاتون کے والد کی تو وہ ایک صوفی بزرگ تھے جن کا نام شیخ آدابالی تھا یہ عظیم بزرگ ارطغرل غازی کے دوست بھی تھے

اور اسی دوستی کے باعث ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان غازی کو تربیت کے لیے شیخ ادابالی کے پاس بھیجا گیا جب عثمان غازی جوان ہوئے تو شیخ ادابالی کی بیٹی سے شادی کا اظہار کیا جس پر اول تو شیخ نے منع کردیا لیکن بعد میں عثمان غازی کے خواب کی تعبیر بیان کرتے ہوئے انہوں نے عثمان غازی کے ساتھ بالا خاتون کا نکاح کردیا

شادی سے پہلے بالا خاتون اپنے والے کے ساتھ خانقاہ میں ہوتی تھیں جہاں وہ مسلمان بچیوں کو دینی و اخلاقی تربیت دیا کرتی تھیں اور جب ان کی شادی ہوئی تو وہ قائی قبیلے کے اگلے سردار یعنی عثمان غازی کی بیوی کے طور پر قبیلے میں داخل ہوئیں یہ بات قائی خواتین میں سے بعض کو زرا اچھی نا لگی

کیونکہ ہر کوئی چاہتا تھا کہ اس کی بیٹی عثمان جیسے مضبوط سردار کی بیوی بنے اسی وجہ سے آغاز ہی سے بالا خاتون کو قبیلے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بعد ازاں جب عثمان سردار بنا تو بالا خاتون نے اپنے ساتھ غلط رویہ اختیار کرنے والی خواتین کو معاف کردیا

بالا خاتون کی اولاد

مورخ کہتے ہیں کہ بالا خاتون کا ایک ہی بیٹا تھا جس کا نام علاالدین پاشا تھا ہم تفصیلا علاوالدین کا ذکر ایک پوسٹ میں کرچکے ہیں بالا خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہیں کئی مرتبہ عثمان غازی کے ساتھ جنگوں میں بھی شریک ہوئیں بعض مورخین کہتے ییں کہ بالا خاتون کا اصل نام رابعہ بالا خاتون تھا اوران سے عثمان غازی کی کوئی اولاد نہیں ہورہی تھی

Youtube

Bala Khatoon History in Urdu

جس وجہ سے عثمان غازی نے ملحون خاتون سے شادی کی لیکن بعض مورخین کا کہنا ہے کہ ملحون خاتون سے شادی اولاد کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک سیاسی اتحاد اور عثمان غازی کی چاہت کی وجہ سے ہوئی تھی دراصل خود سے کچھ بھی لکھنا مبالغہ آرائی ہوگی کیونکہ عثمانی سلطنت کے اوائل دور کی تاریخ کسی بھی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت اپنے واقعات لکھنے کا رواج نہیں تھا اوریہی وجہ ہے کہ آج ہم کئی بڑے بڑے جنگجو کرداروں سے ناواقف ہیں وہ جنگجو بے نامی کی زندگی گزار کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے

رابعہ بالا خاتون اور ملحون خاتون کا اختلاف

بالا خاتون اور ملحون خاتون کے بارے میں مورخین لکھتے ہیں کہ ان کا آپس میں اختلافات رہا کرتا تھا اور یہی اختلاف ان کے بیٹوں میں بھی منتقل ہونے والا تھا جس کا خدشہ شیخ ادابالی کو ہوا تو انہوں نے عثمان غازی سے علاوالدین کو خانقاہ بھیجنے کا کہا جس پر عثمان غازی شیخ کی اس دور اندیشی کو سمجھ گئے اور لاکھ مخالفت کے باوجود علاالدین خانقاہ چلے گئے

جس کا فائدہ یہ ہوا کہ شیخ کی باتوں سے علاالدین کی شخصیت نکھر کر سامنے آئے اور بڑا بھائی ہونے کے باوجود انہوں نے تخت اپنے چھوٹے بھائی اورھان غازی کے سپرد کرکے خود وزیر بننا قبول کیا اور تاریخ ان بھائیوں کی محبت اور اتحاد کو یاد کرتی ہے کہ جنہوں نے محض تیس سال کی محنت سے خلافت عثمانیہ کو اس قابل بنا دیا تھا کہ دنیا کی سپر پاور بھی خلافت عثمانیہ سے ٹکر لینے سے گھبراتی تھی اور تقریبا ایک صدی کے بعد ہی یورپ کا دل یعنی قسطنطنیہ فتح ہوگیا

دوستو ہم نے سلطان محمد فاتح اور دیگر خلافت عثمانیہ کی اہم شخصیات پر بھی آرٹیکلز لکھے ہیں آپ ان تصاویر پر کلک کرکے انہیں پڑھ سکتے ہیں

شہزادہ علاوالدین پاشا بطور وزیر خلافت عثمانیہ alaeddin pasha history in urdu
شہزادہ علاوالدین پاشا بطور وزیر خلافت عثمانیہ alaeddin pasha history in urdu
سلطان محمد فاتح کے کارنامے Sultan Muhammad Fateh Makki Tv
سلطان محمد فاتح کے کارنامے Sultan Muhammad Fateh Makki Tv

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button