Sufi

مولانا جلال الدین رومی کی خدمات اور ترک سیریز

اسلام کی وجہ سے اس دنیا کو ایسی عظیم شخصیات ملی جنہوں نے انسانوں کو بغیر کسی تفریق کے محبت کا درس بانٹا جن کی لکھی گئی کتب سے پورا جہان مستفیض ہوتا رہا ہے انہیں عظیم لوگوں میں ایک نام حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ہے

دنیا آپ کو رومی یا مولائے روم کے نام سے جانتی ہے آپ کے والد کا نام مولانا بہاوالدین محمد صدیقی تھا آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد کے مدرسہ سے حاصل کی اور وہیں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا آپ تصوف کی طرف بلکل مائل نہیں تھے ایسے میں آپ کی ملاقات پیر کام سیدنا شمس تبریز سے ہوئی

مولانا جلال الدین رومی کی شمس تبریز سے ملاقات

جنہوں نے آپ کو مزید نکھارا اور آپ شریعت و طریقت کے عظیم پیکر بن گئے آپ نے اپنے شاگردوں کے ساتھ جنگی مہمات میں بھی حصہ لیا اور اپنے قلم کی روشنی سے پوری دنیا کو منور کردیا آپ کے تصوف اور محبت خدا و مصطفی کریم کے عشق سے بھرے ایسے فارسی عربی و ترکش کلام ہیں جنہیں سن کر دل محبت سے جھوم جاتا ہے آپ کی مشہور کتاب مثنوی شریف ہے

یہ کتاب انسان کو کامل مومن بننے اور شیطان کے ہتھکنڈوں سے بچنے اور نفس کی شرارتوں سے بچ کر اللہ سے تعلق قائم کرنا سیکھاتی ہے مولانا جلال الدین رومی کی زندگی کے واقعات پر ایک ترک تاریخی ڈاکومنٹری سیریل بھی بن چکی ہے جسے ٹی آر ٹی نے پیش کیا ہے ہمارے بہت سارے پاکستانی دوست اس کا اردو میں ترجمہ بھی پیش کررہے ہیں

Maulana Jalaluddin Rumi History In Urdu

خود مکی ٹی وی کی جانب سے بھی اس پر کام جاری ہے جس میں مولانا جلال الدین رومی کا مکتب سے تصوف تک کا سفر دیکھایا جاتا ہے اور یہ شعر سچ ہوتا دیکھائی دیتا ہے کہ مولوی ہرگز نا شد مولائے روم تا غلام شمس تبریزی نا شد کہ جلال الدین رومی ہرگز اس وقت تک کامل عالم نہیں بن سکا

Youtube

جب تک اس نے شمس تبریز کی بارگاہ سے فیض نہیں لیا مولانا جلال الدین رومی ہوں یا عبدالرحمن جامی ان سے ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی خوشبو آتی ہے اور کاش ہم ان کے دور میں موجود ہوتے تو ان سے فیض یاب ہوتے عالم اسلام کے ان عظیم لوگوں کے لیے دعا کیا کریں اور ان کا فیض پانے کی کوشش کیا کریں جنہوں نے ظلمت کی تاریکیوں میں اسلام کی خدمت کی اور فتنوں کا جواب دیا اللہ پاک ہم سب کو دین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین

اس سیریز میں مولانا جلال الدین رومی کا کردار ترکی کے ان مشہور اداکار نے ادا کیا ہے جنہوں نے ماضی میں سلطان عبدالحمید ثانی کا کردار ادا کیا اور دیگر جگہوں میں بہترین کام کیا بے شک اس جدید دور میں اس طرح کے سیریل بنا کر مسلمانوں کو ان کے تابناک ماضی سے وابسطہ کرنا ایک بڑی خدمت ہے

سلطان محمد فاتح کے کارنامے Sultan Muhammad Fateh Makki Tv
سلطان محمد فاتح کے کارنامے Sultan Muhammad Fateh Makki Tv
Umer Khayam History In urdu
Umer Khayam History In urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button