Blogs

تاج الدین نویان کون؟ Who Was Tajuddin Noyan?

کورولش عثمان سیزن فائیو میں ایک ولن کردار تاج الدین نویان موجود ہے بہت سارے لوگ اس کی ہسٹری جاننے کے خواہشمند تھے تو آج ہم اسی تاج الدین نویان کا تعارف پیش کریں گے دراصل تاج الدین نویان کا یہ کردار کوئی حقیقی شخص نہیں ہے بلکہ ایک افسانوی کردار شامل کیا گیا ہے دراصل عثمان غازی کے دور میں بھی نویان منگول کمانڈرموجود تھا

جبکہ سیزن فائیو میں نویان کمانڈر کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے شمولیت سے منع کردیا تھا اور کیونکہ وہ تقریبا ارطغرل غازی کے سیزن 1 سے چلا رہا ہے تو اسے اب دس سیزن چلایا نہیں جاسکتا تھا لہذا اس کے متبادل ایک شخص کو متعارف کروایا گیا ہے

جس کا نام تاج الدین نویان ہے جسے آپ ساشے پیک نویان کہہ سکتے ہیں نویان دراصل ایک منگول کمانڈر تھا جسے ہلاکو خان کی سرپرستی حاصل تھی اور اس نے ترکوں پر اپنا قہر برسانا شروع کررکھا تھا یقیناآپ نے ٹی آر ٹی کے شہکار دیریلش ارطغرل میں نویان کا ترکوں پر ظلم و ستم کرنا دیکھا ہوگا یہ وہی نویان تھا جس نے ارطغرل غازی کو بھی کئی مرتبہ گرفتار کرلیا تھا

Who Was Tajuddin Noyan In Kurulus Osman History In Urdu?

اور اپنے لشکر کے ساتھ قائی قبیلے پر اتنے زور سے حملہ آور ہوتا تھا کہ قائی قبیلے کو ہجرت کرنی پڑی کہا جاتا ہے نویان سے پوری سلجوق سلطنت کانپتی تھی کیونکہ وہ ایسا ہی بے رحم شخص تھا جس کو نا ہی بچوں کی پرواہ ہوتی تھی ناعورتوں کی اور ہمیشہ سےمنگولوں کایہی وطیرہ رہا ہے کہ وہ کسی علاقے میں جب حملے کرتے تھے تو سب تہس نہس کرکے ان کے مردوں کو جلا دیتے اور قبیلے کے دروازے پر لٹکا دیتے تھے

جبکہ عورتوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے لونڈی بنا لیتے اور بچوں کو لے جاکر ان کے ذہنوں کو ایسا بگاڑتے کہ وہ خود کو منگول سمجھنے لگ جاتے اور اسی طرح وہ بھی تباہی و بربادی کرنے شروع ہوجاتے آپ نےدیکھا ہوگا کہ کس طرح جیرکتائے گوگتوغ وغیرہ کو منگول بچپن میں اغوا کرکے لے گئے تھے

جنہیں بعد میں پتا چلا کہ وہ دراصل ترک تھے بہرحال کورولش عثمان میں تاج الدین نویان کا کردار ایک اچھے او ر مضبوط مدمقابل ولن کے طور پر چل رہا ہے آپ انجوائے کریں اور مزید اسی طرح کی دلچسپ معلومات کے لیے ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کرلیں شکریہ

دوستو ہمارے مزید کالم بھی موجود ہیں آپ ان تصاویر پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں

Sultan Salahuddin Ayubi
Sultan Salahuddin Ayubi
عثمان غازی کون تھے اور خلافت عثمانیہ کی بنیاد کیسے رکھی؟
عثمان غازی کا تعارف بائیوگرافی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button