سلطان عبدالحمید دیکھنا ارطغرل سے زیادہ ضروری کیوں ہے جانیئے

قیناً یہ دیریلش ارطغرل کی طرح تو بلکل نہیں ہے لیکن ارطغرل ڈرامے سےسلطان عبد الحمید دیکھنا زیادہ ضروری ہے خاص کر ہماری نئی نسل کو. ارطغرل سیریز میں اگرچہ حقائق بھی ہیں لیکن م زیادہ فکشن ہے لیکن سلطان عبد الحمید میں حقیقت زیادہ ہے. ارطغرل میں  عثمانیہ خلافت کی بنیاد رکھنے کے لئے درپیش مشکلات کا ذکراور مناظر ملتے ہیں

لیکن ڈرامہ سیریل سلطان عبدالحمید میں خلافت عثمانیہ کا آخری دور دیکھایا گیا ہے جس میں خلافت کو بچانے کے لئے مشکلات اور سازشوں کا ہر سو عام ہیں

. سلطان بیک وقت روس، فرانس، برطانیہ، یونان اور امریکہ سے تن تنہا مقابلہ کرتا ہے. لیکن دیریلیش ارطغرل کی طرح تلواروں سے نہیں،بلکہ اپنے فیصلوں اور سیاسی چالوں سے. ویسے تلواروں کا اپنا ہی مزہ ہے.


اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے سلطان عبدالحمید اپنی سلطنت کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بچاتا ہے.

وہ بہترین سایسی بصیرت والا مرد مومن جو ایک مضبوط جاسوسی نظام کے ساتھ ساتھ مستقبل پر لازمی نظر رکھتا ہے اور مسلمانوں پر آنے والی صدیوں میں مشکلات کا ادراک رکھتا ہے اور ان سے بچانے کے لیے فیصلہ کرتا ہے دینا میں موجود کسی بھی خطہ کے مسلمانوں کی خاطر پوری سلطنت داو پر لگانے کی جرت رکھتا ہے.
سلطان عبد الحمید 19 ویں صدی میں  پٹرول، ریلوے لائنز، انجنئیرنگ سکول، جدید اسلحہ اور جدید فوج کے لیے حوصلہ سے کام کرتے ہیں. لیکن بدقسمتی سے اسی دور میں ترک نوجوانوں میں” ازادی  “جیسے خواب مغرب اپنی آنکھوں سے انکو دکھاتا ہے

کہا جاتا ہے کہ سلطان عبد الحمید کے متعلق یہ مشہور تھا کہ پوری دنیا کا دماغ کا نوے فیصد سلطان کے پاس ہے اور باقی دس فیصد مغرب کے پاس.

خیر میں تین چار ترکش سیزن دیکھ چکا ہوں،. جن میں خلافت، امت اور ترکوں کا فخر نمایاں ہے.
لیکن 
 ایک اور بات ترک ڈرامے اور اداکار بلخصور طیب اردگان اس بات کو بہت بہترین انداز میں اپنی قوم کو بتا رہے ہیں کہ کیسے انگریزوں نے خلافت ختم کرنے کے لیے عربوں کو یوز کیا ہے. لہٰذا سعودی عرب کا اسکے مقابلے میں سیزن بنانا یا ترکش سیزن کو بین کرنا ویسے نہیں ہے. 
اردگان پر چند حلقوں کی جانب سے بڑی تنقید ہوتی ہے یہاں تک اسکو پلاسٹک کا خلیفہ بھی کہا جاتا ہے لیکن اردگان کا یہی کارنامہ کافی ہے کہ اس کے دور میں ایسے سیزن بن رہے ہیں. ورنہ موجود دور میں دجالی میڈیا کیا کر رہا ہے ہمیں اچھے سے معلوم ہے

دوستو اگر آپ سلطان عبد الحمید دوم کی تمام تر اقساط اردو ترجمہ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے موجود سلطان عبدالحمید کے لنکس سے دیکھ سکتے ہیں

ڈرامہ سیریل سلطان عبدالحمید دوم کے تمام تر اقساط کے لنکس کے لیے یہاں کلک کریں

پوسٹ پر آنے کا بہت شکریہ ملتے ہیں کسی نئی پوسٹ میں تب تک کے لیے اللہ حافظ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل کا پاکستانیوں پر کیا اثر پڑھ رہا ہے تو یہ پڑھیں

ترکی کے ارطغرل کا پاکستانیوں پر کیسا اثر پڑھ رہا ہے دلچسپ معلومات.